English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بیوی کے چھوڑنے پر شوہر خودکشی کے لئے عدالت کی چھت پر چڑھ گیا

پسند کی شادی کے بعد بیوی نے عدالت میں والدین کے ساتھ جانے کا بیان دے دیا،شوہر کی خودکشی کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری میں پسند کی شادی کرنے والے لڑکی نے والدین کے ساتھ جانے کا بیان دے دیا جس پر اس کے شوہر نے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی بھی کوشش کی۔تاہم وہاں موجود لوگوں نے نوجوان کی ضلع کچہری کی چھٹ پر خودکشی کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

شوہر دہائیاں دیتا رہا کہ بیوی سے بہت پیار کرتا ہوں، چھوڑ کر چلی گئی ہے۔عبدالرحمان احاطہ عدالت میں سر بھی دیواروں میں مارتا رہا۔اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں نوجوان کو خودکشی کی غرض سے چھت پر چڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ لوگ اس کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس سے قبل بھی سیشن عدالت میں اس طرح کے کئی واقعات پیش آ چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے