ترکی میں کورونا ویکسین کی 95 ملین ڈوز لگا دی گئی ہے۔
ترکی وزارت صحت کی انٹر نیٹ سائٹ covid19asi.saglik.gov.tr کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق 2 ستمبر بروز جمعرات ترکی کے مقامی وقت کے مطابق 9 بج کر 50 منٹ تک 4 کروڑ 86 لاکھ 16 ہزار 804 افراد کو ویکسین کی پہلی اور 3 کروڑ 74 لاکھ 27 ہزار 546 افراد کو دوسری خوراک لگائی جا چکی ہے۔
ویکسین کی تیسری خوراکوں کے ساتھ اس وقت تک لگائی گئی ویکسین کی کُل تعداد 9 کروڑ 50 لاکھ 11 ہزار 116 ہو چکی ہے۔
