ترکی سے تربیت یافتہ پہلے صومالیہ اسپیشل آپریشن لیڈی پولیس گروپ کے ساتھ ترکی کا فوجی طیارہ دارالحکومت موغادیشو کے عدن عدے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اتر گیا ہے۔
ائیر پورٹ پہنچنے پر اعلیٰ سطحی صومالی حکام اور ترک حکام نے صومالیہ لیڈی پولیس گروپ کا استقبال کیا۔
صومالیہ کے نائب پولیس ڈائریکٹر عثمان عبداللہ محمد نے خواتین پولیس گروپ سے خطاب میں کہا ہے کہ ” ہمارے ترک بھائیوں کے طفیل آپ نے بہترین پولیس ٹریننگ حاصل کی ہے۔ اب وقت وقار کے ساتھ عزت وفخر کے ساتھ اپنے ملک و ملت کی خدمت کرنے کا وقت ہے”۔
ترک حکام نے بھی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ” ترکی، صومالی حکومت اور عوام کے ساتھ تعاون کو جاری رکھے گا”۔
