English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چلّی میں 5.6 کی شدت سے زلزلہ

القمر

چلّی میں 5.6 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

چلّی قومی سسمولوجی سروس کے بیان کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 اور اس کا مرکز کالڈیرا سے 80 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا۔

زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 15 سے 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے ۔ ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

بیان کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ‘آتاکاما ‘اور’ کوکوئمبو’ میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ نہیں دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے