English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور: پراپرٹی ڈیلر کی گھر دکھانے کے بہانے 14 سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش

لاہور میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات تھم نہ سکے۔لاہور میں 14 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ پولیس نے لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جو پراپرٹی ڈیلنگ کا کام کرتا تھا۔ لڑکی کے شور مچانے پر محلے دار موقع پر پہنچ گئے تاہم ملزم وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

ملزم عامر اقبال گھر دکھانے کے بہانے گھر میں گھس گیا تھا۔متاثرہ لڑکی کے مطابق جس وقت ملزم نے زیادتی کی کوشش کی تب وہ نشے کی حالت میں تھا۔ دوسری جانب متاثرہ لڑکی کی والدہ کا کہنا ہے کہ شکر ہے میری بچی کی عزت بچ گئی۔ ملزم کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ پولیس کے مطابق ملزم نشے میں دھت تھا۔محلے داروں کی جانب سے پولیس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملزم کو سخت سے سخت سزا دی جائے،ایسے لوگ انسان کہلانے کے بھی لائق نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ لاہور سمیت ملک بھر میں خواتین اور لڑکیوں سے زیادتی کے واقعات کے ساتھ ساتھ کم سن بچے اور بچیوں سے زیادتی کے واقعات میں بھی ہوشربا اضافہ ہو اہے جس نے والدین کو بھی تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ رواں برس بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک غیر سرکاری تنظیم ساحل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں یومیہ 12 سے زائد بچے جنسی زیادتی کا نشانہ بنتے ہیں۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب بڑے صوبے پنجاب میں گذشتہ برس (سنہ 2020 میں) بچوں اور بچیوں کے ساتھ ریپ کے تقریباً 1337 سے زائد کیس رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ شدہ کیسز کے مطابق صوبے میں بچوں کے ساتھ بدفعلی کے تقریباً 900 مبینہ واقعات ہوئے اور 400 سے زائد بچیوں کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے