یونانی عناصر نے نے جن 13 پناہ گزینوں کو ازمیر کے علاقے دیکیلی کے ساحل پر چھوڑ دیا تھا ، کو ترک کوسٹ گارڈ نے بچالیا ہے۔
دکیلی کے ساحل پر دو ربڑ کی کشتیوں میں سوار پناہ گزینوں کے کھلے سمندر میں موجود ہونے کی اطلاع پر کوسٹ گارڈ ٹیم کو علاقے روانہ کیا گیا۔
دو کشتیوں میں سوار 13 مہاجرین کو یونانی عناصر نے ترک علاقائی پانیوں میں دھکیل دیا تھا۔
پناہ گزینوں کو کاروائی کی غرض سے بعد میں صوبائی ڈائریکٹوریٹ آف مائیگریشن مینجمنٹ کو بھیج دیا گیا۔
