ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گھانا: موسلا دھار بارشیں اور سیلاب، 12 افراد ہلاک

گھانا کے شمال مشرق میں موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے سیلاب کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

گھانا قومی محکمہ آفات  کے کوآرڈینیٹر جان کواکو الحسن کے مطابق حالیہ دنوں میں   نالیریگو میں موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے سیلابی ریلے کا سامنا ہے۔

الحسن کے  مطابق سیلاب میں 12 افراد ہلاک اور کثیر تعداد میں زخمی اور لاپتہ ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ سیلاب زدہ علاقے میں تقریباً ایک ہزار 800 افراد بے گھر ہو گئے ہیں  اور دو ہزار ہیکٹر زرعی اراضی کو نقصان پہنچا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں