ضلع چناق قلعے کی تحصیل بوزجا ادا کے کھلے سمندر میں ایک باد بان کشتی پر سوار 59 غیر قانونی مہاجرین کو سمندر سے باحفاظت خشکی پر لایا گیا ہے ۔
ساحلی تحفظ ہیڈ کوارٹر کی ٹیم نے انجن میں خرابی پیدا ہونے والی اور مدد مانگنے والی بوٹ پر غیر قانونی مہاجرین کی موجودگی کا تعین کیا۔
جائے مقام کو پہنچنے والی ٹیم نے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 59 پناہ گزینوں کو بچا لیا۔
جنہیں علاقے کے امیگریشن دفتر کے سپرد کر دیا گیا ہے۔
