English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلوچستان میں دھماکہ،3 افراد ہلاک متعدد زخمی

القمر

بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق، کوئٹہ کے علاقے سونا خان کے قریب مستونگ روڈ پر دھماکہ ہوا تاہم دھماکے کی نوعیت فوری طور پر معلوم نہ ہو سکی۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو سیل کر دیا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ دھماکے میں 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے اور دھماکے سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں کافی دنوں سے دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں اور جو عالمی حالات کے تناظر میں ہم پر دباو  ڈالنا چاہتے ہیں ہم جلد اس سے نکل آئیں گے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے