ترکی نے روس کے غیر قانونی الحاق شدہ علاقے کریمیا میں تاتار اسمبلی کے نائب اسپیکر نریمان جلال کی گرفتاری پر تشویش ظاہر کی ہے۔
امور خارجہ کے ترجمان تانجو بلگیچ نے اس سلسلے میں ایک تحریری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نریمان جلال کی آج صبح گرفتاری اور ان کے گھر پر تلاشی کے واقعے پر ترکی کو تشویش ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ نریمان جلال اور دیگر چار کریمیائی تاتاروں کی رہائی جلد ہی عمل میں لائی جائے۔
