ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جاپان: موڈرنا ویکسین لگوانے والے دو افراد چل بسے

 جاپان میں موڈرنا ویکسین لگوانے والے 2 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد موڈرنا کی خوراکیں معطل کر دی گئیں۔

ملکی وزارت صحت کے مطابق، جاپان نے متعدد خوراکیں خراب ہونے کی اطلاعات کے بعد کورونا کی موڈرنا ویکسین کی 16 لاکھ 30 ہزار خوراکوں کا استعمال روکنے کا فیصلہ کیا۔

موڈرنا کی فروخت اور تقسیم کی انچارج ٹکیڈا کا کہنا ہے کہ اسے متعدد ویکسینیشن  مراکزسے یہ خبریں ملیں کہ ویکسین کی بند بوتلوں کے اندر بیرونی اجزا پائے گئے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ وزارت صحت سے مشاورت کے بعد 3 کھیپوں سے ویکسین کا استعمال معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔

ٹکیڈا کا کہنا ہے کہ وہ موڈرنا کو معاملے سے آگاہ کر چکی ہے اور ہنگامی بنیادوں پر تحقیقات کرنے کی درخواست کی ہے۔

دوسری جانب موڈرنا نے اپنے بیان میں کہا کہ جاپان میں تقسیم ہونے والی ایک لاٹ میں خرابی رپورٹ ہوئی ہے۔ موڈرنا یقین رکھتی ہے کہ مینوفیکچرنگ کا مسئلہ اسپین میں اس کی مینوفیکچرنگ سائٹ میں موجود کئی لائنوں میں سے ایک میں پیدا ہوا ہے تاہم اب تک حفاظت یا افادیت کے مسائل کی نشاندہی نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے کی نوعیت بتائے بغیر کہا کہ موڈرنا نے احتیاطی طور پر ویکسین کی یہ لاٹ اور ملحقہ دو کھیپوں کو روک دیا ہے۔

جاپانی حکومت کے  ترجمان کاٹسونوبو کاٹو نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمیں بیرونی اجزا کی وجہ سے صحت سے متعلق مسئلے کی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں