افغانستان میں طالبان کی جانب سے عبوری حکومت کے اعلان کے بعد چین کا رد عمل سامنے آگیا ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ وانگ وین بن کا کہنا ہے کہ افغانستان کی خودمختاری، آزادی، سالمیت کا احترام کرتےہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کی نئی حکومت اور رہنماکے ساتھ رابطہ برقرار رکھنے کیلئے تیار ہیں۔
قبل ازیں ترجمان محکمہ خارجہ نے طالبان کی عبوری حکومت کے اعلان پر تشویش کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا طالبان کو ان کی باتوں سے نہیں، ان کے اقدامات سے پرکھیں گے
