English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شمالی مقدونیہ کے ہسپتال میں آتشزدگی، 10 مریض ہلاک

القمر

شمالی مقدونیہ میں ہسپتال کے کورونا وارڈ میں آتشزدگی سے 10 افراد ہلاک ہو گئے،مرنے والوں میں زیادہ تر کورونا کے مریض ہیں۔

مقدونیہ کے شمالی علاقے کے ہسپتال میں آگ لگنے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

 وزیر صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے، کئی مریضوں کو دارالحکومت اسکوپیے کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

فائر فائٹرز نے ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا ہے۔

 حکام نے آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے