English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عظمی بخاری نے فیاض الحسن چوہان کا فون اٹھانا گوارہ نہ کیا

ترجمان پنجاب حکومت اور صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کو فون کیا لیکن عظمی زاہد بخاری نے فون سننے کی بجائے بند کردیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر انہیں فیاض چوہان کا واٹس ایپ پر فون آیا۔ رانا ثنااللہ، سردار اویس لغاری اور میڈیا بھی کال کے وقت موجود تھے۔ عظمی بخاری نے کہا کہ مجھے فیاض چوہان کا فون آرہا ہے ، کتنی بری شکل والی تصویر آرہی ہے۔

دوسری طرف فیاض چوہان نے کہا کہ اظہار ہمدردی کے لئے فون کررہا تھا، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے آج علیحدہ پریس کانفرنس کی، لیکن لیگی رہنماؤں نے عظمی بخاری کو اپنے ساتھ پریس کانفرنس میں نہیں بٹھایا تھا اس پر ان سے افسوس کرنا چاہتا تھا۔

واضح رہے کہ پہلے ملک محمد احمد خاں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے پنجاب حکومت کی ‘تین سالہ کارکردگی’ پر پریس کانفرنس کی جس کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے الگ پریس کانفرنس کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے