کینیا میں خشک سالی کے باعث اکیس لاکھ افراد فاقہ کشی کا شکار ہوگئے ہیں۔
خشک سالی سے متاثرہ لاکھوں افراد غذائی قلت کا شکار جبکہ لاکھوں بچے اور حاملہ خواتین ناکافی خوراک کے باعث بعض امراض کا شکار ہو چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق، خشک سالی اور غذائی قلت کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد اکیس لاکھ تک جا پہنچی ہے۔
کینیا میں گزشتہ سال سے اب تک بارشوں کی کمی کی وجہ سے خشک سالی کی صورت حال پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے کسانوں کے درمیان پانی کی تقسیم پر جھگڑا بھی ہوتا رہتا ہے۔
حالیہ سالوں کے دوران کینیا کے شمالی و مشرقی علاقوں میں ٹڈی دل کے حملے بھی غذائی قلت کا سبب بن رہے ہیں۔
