English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مانگا منڈی: مین روڈ پر ناجائز تجاوزات کی بھرمار، شہریوں کی اپیل پر مقامی انتظامیہ کی کاروائی

لاہور کے ملحقہ علاقے مانگا منڈی کے مین روڈ پر ناجائز تجاوزات کی بھرمار سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا پڑ رہا ہے جس کی بنیاد پر مقامی انتظامیہ نے کاروائی کرتے ہوئے تجاوزات ہٹانے کی کوشش کی۔

تفصیلات کے مطابق ملتان روڈ پر واقع مانگا منڈی میں جگہ جگہ تجاوزات کی وجہ سے شہریوں کا گزرنا اجیران بن گیا تھا، صبح اور شام کے اوقات میں تجاوازت کی وجہ سے شہریوں کو پیدل گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ شہریوں نے مقامی انتظامیہ سے اپیل کی تھی کہ وہ ان تجاوزات کو ہٹانے کا بندوبست کرے۔

شہریوں کی اپیل پر  مانگا منڈی میں DMOR علامہ اقبال زون صداقت ملک کی حکم پر انفورسمنٹ انسپکٹر رانا عابد کی ناجائز تجاوزات کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی گئی جس کے بعد ناجائز تجازوات کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔

علاقے میں ناجائز تجاوزات پر کارروائی کے دوران انتظامیہ نے دو ٹرک سامان قبضے میں لے لیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے