صدر رجب طیب ایردوان نے واضح کیا ہے کہ مرسن میں تعمیر کئے جانے والے اک قویو نکلیئر پاور پلانٹ کا پہلا یونٹ جمہوریہ ترکی صدسالہ سالگرہ یعنی 2023 میں فعال بن جائیگا۔
جناب ایردوان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’’اپنے شعبے میں جدید اور محفوظ ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ تعمیر کیے جانے الے ترکی کے پہلے جوہری بجلی گھر کا افتتاح انشااللہ 2023 میں کیا جائیگا۔‘‘
انہوں نے کہا ہے کہ دنیا میں 32 ملکوں میں 443 نکلیئر پاورپلانٹ کے تا حال فعا ل ہونے اور 19 ممالک میں 51 جوہری پاور پلانٹ زیر تعمیر ہونے کے وقت ترکی کو اس چیز سے محروم رکھنے کے خواہاں لوگوں کا درد کچھ اور ہے۔ آک قویو تنصیبات پیدا کردہ بجلی کے ساتھ ہماری ترقی، کاربن گیسوں کے اخراج میں گراوٹ لاتے ہوئے ماحولیات اور ٹیکنالوجی کی بدولت اس شعبے میں ہمارے اقدامات میں اہم سطح کی معاونت فراہم کرے گی۔ موسمی تغیرات پر بحث کے زور پکڑنے والے ان ایام میں ہمارے جیسے ممالک کے لیے تا ہم اہم ہونے والے توانائی کے حصول کے متبادل میں یہ منصوبہ ایک کلیدی قدم تشکیل دیتا ہے۔
