English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہم ملت کے وڈیرے بننے کے لئے نہیں ملت کی خدمت کے لئے اقتدار میں آئے ہیں: ایردوان

القمر

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ "اللہ نے نصیب کیا تو اتوار کے دن ہم امریکہ پہنچیں گے اور سوموار کے دن اقوام متحدہ کے بالکل سامنے ٹڑکش ہوم کی 36 منزلہ عمارت کا افتتاح کریں گے۔

صدر ایردوان نے ضلع مرسین میں اتاترک ثقافتی مرکز میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے توسیعی ضلعی مشاورتی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ "ہمارے ہاں خدمت کے نظرئِے میں گروہ بندی یا حاشیہ کھینچنے کا کوئی رجحان نہیں ہے۔ ہم اس ملت کے وڈیرے بننے کے لئے نہیں اس ملت کی خدمت کرنے کے لئے اقتدار میں آئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم ترکی کے اعتبار میں اضافہ کرنے اسے دنیا کا مضبوط ملک بنانے کے لئے کام کرنا جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ صدر رجب طیب ایردوان اقوام متحدہ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے 19 تا 22 ستمبر کو امریکہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔

صدر ایردوان سربراہی اجلاس میں نقل مکانی، ماحولیاتی تبدیلیوں اور دہشت گردی جیسے مسائل پر بات کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے