اسرائیل کی سخت ترین سکیورٹی والی جیل سے فرار ہونے والے آخری دو مفرور فلسطینیوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق، ان دونوں افراد کو مغربی کنارے کے شمال میں جینین کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے۔ باقی چار قیدیوں کو فرار ہونے کے چند روز بعد ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ تقریبا دو ہفتے پہلے جس جیل سے یہ قیدی بیت الخلا کے نیچے سرنگ بنا کر فرار ہوئے تھےجس کی سکیورٹی اسرائیل میں سخت ترین قرار دی جاتی ہے۔
اسرائیلی فوج نے تب سے مغربی کنارے کو حصار میں لے کر گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کر رکھا تھا۔
