English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انخلا سے پہلے آخری ڈرون حملہ ،امریکی خفیہ ایجنسیاں آپس میں الجھ گئیں

القمر

امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا سے پہلے آخری ڈرون حملے سے متعلق سامنے آنے والی نئی معلومات نے نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

خبر کے مطابق، امریکی سی آئی اے نے حملے سے پہلے بتا دیا تھا کہ حملے کی جگہ پر بچے موجود ہو سکتے ہیں۔

 امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے 29 اگست کو کابل ڈرون حملے سے قبل اطلاع دی تھی کہ عام شہری  نشانے پر موجود ہیں جبکہ بچے نشانے والی گاڑی کے اندر ہو سکتے ہیں البتہ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ میزائل لانچ ہونے سے قبل سی آئی اے کی جانب سے دی گئی وارننگ متعلقہ حکام تک پہنچی تھی یا نہیں۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق، ممکنہ طور پر ڈرون حملے میں جانی نقصان نامکمل معلومات کے سبب ہوا جس پر  گزشتہ جمعے کو امریکی فوج کے اعلیٰ حکام نے پریس کانفرنس میں یہ تسلیم کیا کہ حملہ ایک افسوسناک غلطی تھی۔

خیال رہے کہ کابل ڈرون حملے میں 10 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 7 بچے شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے