روس کے شہر پرم میں APS پشاور کی نوعیت کا واقعہ پیش آیا جہاں یونیورسٹی میں ایک دہشتگرد (جسے طالبعلم بتایا جارہا ہے) کی فائرنگ سے 8 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پرم شہر کی یونیورسٹی میں ایک طالبعلم نے اچانک فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 5 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔
8 people killed, 19 injured – Russia’s Investigative Committee
— Murad Gazdiev (@MuradGazdiev) September 20, 2021
حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد دی گئی تاہم مزید 3 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
یونیورسٹی ترجمان اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملے سے بچنے کے لیے یونیورسٹی کے طالبعلم کلاس روزمز کی کھڑکیوں سے چھلانگیں لگا رہے ہیں۔
یہ ابتدائی خبر ہے جسے مزید اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔
![]()
