ٹیلی وژن کے لیے دنیا کے معتبر ترین سمجھے جانے والے "ایمی ایوارڈز 2021” میں ایپل ٹی وی پلس کے ’ٹیڈ لاسو’ نے بہترین کامیڈی کا اعزاز جیتا جبکہ اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلیکس نے ’دی کراؤن’ کے لیے بہترین ڈرامے کا ایوارڈ حاصل کرکے اپنا اب تک کا سب سے بڑا ٹیلی ویژن ایوارڈ جیت لیا۔
ایمی کی 73 ویں سالانہ ایوارڈز تقریب 19 ستمبر کو لاس اینجلس میں روایتی انداز میں منعقد ہوئی جو گزشتہ برس کورونا کی وجہ سے آن لائن منعقد ہوئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق، نیٹ فلیکس نے 44 ایوارڈز کے ساتھ ایک سال میں سب سے زیادہ ایمی ایوارڈز کا ریکارڈ قائم کیا اس سے قبل 1974 میں ویاکوم سی بی ایس انکارپوریٹڈ کے سی بی ایس براڈکاسٹ نیٹ ورک نے یہ ریکارڈ بنایا تھا۔
بہترین ڈرامہ سیریز: دی کروان
بہترین مزاحیہ سیریز: ٹیڈ لاسو
بہترین مختصر دورانیہ سیریز: دی کوئینز گیمبیٹ
بہترین اداکارہ ڈرامہ: اولیویا کولمین دی کروان
بہترین اداکار ڈرامہ جوش او کونر دی کراون
بہترین مزاحیہ اداکارہ:جین اسمارٹ ہیکس
بہترین مزاحیہ اداکار: جیسن سودیکیس ٹیڈ لاسو
بہترین اداکارہ مختصر سیریز: کیٹ ونسلیٹ مئیر آف ایسٹ ٹاون
بہترین اداکار مختصر سیریز: ایوان میک گریگر ہیلسٹن
