English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسپین: کنیری جزائر کے آتش فشاں نے لاوا اگلنا شروع کر دیا

القمر

اسپین کے جنوب مغربی کنیری جزائر  میں سے لاپالما جزیرے  میں واقع’ کمبر ویئیجا ‘ آتش فشاں کے فعال ہونے کی وجہ سے  تقریباً 5 ہزار افراد کو علاقے سے نکالا جا رہا ہے۔

اطلاع کے مطابق حالیہ ایک ہفتے کے دوران لاپالما جزیرے میں 21 ہزار سے زائد زلزلے  آئے ہیں اور مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بج کر 15 منٹ سے پہاڑ’ کمبر ویئیجا ‘نے لاوا اگلنا شروع کر دیا ہے۔

اسپین کے وزیر اعظم  پیدرو سانچز نے اقوام متحدہ کی 76 ویں جنرل اسمبلی میں شرکت کے لئے متوقع دورہ امریکہ کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جینڈر میری ٹیمیں ،آتش فشاں کے اطراف کے الپاسو، تازاکورٹے، لوس لانوس ڈی آرڈان، الپرائسو اور الکالا جیسے، رہائشی  مقامات سے 5 ہزار کے قریب افراد کو  محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں۔

آتش فشاں کے 5 دہانوں سے نکلنے والی راکھ اور لاوے نے اطراف کو نقصان پہنچانا شروع کر دیا ہے اور لاوا آبادی کی طرف بڑھنا شروع ہو گیا ہے۔

حکام نے عوام کو، آتش فشانی دھماکوں کے نتیجے میں پھیلنے والی زہریلی گیسوں کی وجہ سے، سانس میں دشواری کے خطرے سے متنبہ کیا ہے۔

ماہرین نے جزیرے میں ریڈ الارم دے دیا اور اور کہا ہے کہ آتش فشانی دھماکے آئندہ دنوں میں بھی جاری رہیں گے۔

 

کے فعال ہونے کی وجہ سے  تقریباً 5 ہزار افراد کو علاقے سے نکالا جا رہا ہے۔

اطلاع کے مطابق حالیہ ایک ہفتے کے دوران لاپالما جزیرے میں 21 ہزار سے زائد زلزلے  آئے ہیں اور مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بج کر 15 منٹ سے پہاڑ’ کمبر ویئیجا ‘نے لاوا اگلنا شروع کر دیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے