روسی یونیورسٹی پرم پر مسلح حملے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔
پرم یونیورسٹی سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی کی عمارت میں ایک مسلح شخص نے اندھا دھند فائر کھول دیا، جس پر طلبا اور عملے نے اپنے آپ کو کمرہ جماعت میں بند کر لیا۔
روسی ذرائع ابلاغ میں شائع مناظر میں عمارت کی کھڑکیوں سے طلبا کو کودتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، بعض نے کرسیوں کی مدد سے دروزاوں کو بلاک کرنے کی کوشش کی۔
دفتر داخلہ کے مطابق اس حملے میں ہلاکتیں اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ حملہ آور کو گولی مارتے ہوئے ہلاک کر دیا گیا ہے۔
روسی تفتیشی کمیٹی کے اعلان کے مطابق پرم یونیورسٹی میں ہونے والے اس مسلح حملے میں کم ازکم 8 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اور اس واقع کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
