English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بجلی پھر مہنگی، 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

القمر

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے ،،، سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کےلیے نیپرا کوسمری بھجوادی ۔۔ منظوری کی صورت میں صارفین پر25 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا ۔۔سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے مطابق حکومت نے گزشتہ ماہ ڈیزل پرتاریخ کی مہنگی ترین بجلی پیدا کی۔ گزشتہ ماہ ڈیزل پر22 روپے 62 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی ۔ فرنس آئل پر18 روپے 24 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایل این جی پربھی 13 روپے 44 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی ۔ ‏15 ارب یونٹ بجلی کی لاگت 106 ارب روپے رہی۔ 20 پیسے فی یونٹ لائن لاسزکی نظرہوگئے ۔ نیپرا سی پی پی اے کی سمری پر30 ستمبرکوسماعت کرے گا ۔ منظوری کی صورت میں صارفین پر25 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے