ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لیبیا: قومی اسمبلی نے حکومت سے اعتماد کا ووٹ واپس لے لیا

لیبیا قومی اسمبلی نے وزیر اعظم عبدالحمید دبیبہ کی زیرِ قیادت حکومت سے اعتماد کا ووٹ واپس لے لیا ہے۔

پارلیمنٹ کے ترجمان عبداللہ بالحق نے فیس بُک سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی آج کی نشست میں شریک 113 اسمبلی ممبران میں سے 89 نے حکومت سے اعتماد کا ووٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تاہم لیبیا ہائی کونسل نے  آئین اور سیاسی اتفاق رائے  کے منافی ہونے کی وجہ سے رائے شماری کو غیر مستند قرار دے دیا ہے۔

کونسل کے ترجمان محمد عبدالناصر نے کہا ہے کہ "کونسل، قومی اتحاد حکومت سے اعتماد کا ووٹ واپس لینے کو مسترد کرتی اور آئین و سیاسی اتفاق کے منافی ہونے کی وجہ سے اسے غیر مستند قرار دیتی ہے”۔

تاہم قومی اتحاد حکومت کی طرف سے رائے شماری کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں