English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

استنبول ہوائی اڈے کو  "2021 ائیر ٹرانسپورٹ ایوارڈز" میں "ایئرپورٹ آف دی ایئر" ایوارڈ  سے نوازہ گیا

القمر

استنبول ہوائی اڈے کو  عالمی ہوا بازی کی صنعت کے  پرسٹیج اعزازکی حیثیت رکھنے والے   "2021 ائیر ٹرانسپورٹ ایوارڈز” میں "ایئرپورٹ آف دی ایئر” ایوارڈ  سے نوازہ گیا ہے۔

استنبول ایئر پورٹ آپریٹر IGA کے بیان کے مطابق ، استنبول ایئرپورٹ بین الاقوامی میدان میں ایوارڈ جیتنا جاری رکھے ہوئے ہے۔

اکثر و بیشتر بین الاقوامی سفر کرنے والے صارفین  جو اپنی رائَ عالمی ہوائی اڈوں کے بارے میں دیتے ہیں  نے استنبول ایئرپورٹ 2021 ایئر ٹرانسپورٹ ایوارڈز  سے بھی نوازہ ہے۔

آئی جی اے ایئرپورٹ پلاننگ کے ڈپٹی جنرل منیجر اسماعیل  حقی پولات  نے یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں منعقدہ "سمر ایوی ایشن فورم” میں ایوارڈ وصول کیا۔

حقی پولات  نے اس موضوع پر اپنی تشخیص میں بتایا کہ وہ نئی قسم کے کورونا وائرس (کوویڈ 19) وبا کے باوجود بغیر کسی پریشانی کے اپنے آپریشن جاری رکھنے میں کامیاب رہے۔

حقی پولات  نے کہا کہ انہوں نے اس عمل میں اپنی سرمایہ کاری میں رکاوٹ نہیں ڈالی اور انہوں نے نئی ایئر لائنز کو شامل کرنا جاری رکھا۔

"ہم نے اپنی کامیابی کو بین الاقوامی سرٹیفکیٹس اور ایوارڈز سے ثابت کیا ہے۔ ہمیں ایک اور بین الاقوامی ایوارڈ کے قابل سمجھے جانے پر بہت خوشی ہے۔

استنبول ہوائی اڈے نے  2020 میں ائیر پورٹس کونسل انٹرنیشنل کے ایئر پورٹ ہیلتھ ایکریڈیشن پروگرام میں حصہ لینے والا  دنیا کا پہلا ہوائی اڈہ بن گیا اور اس  نے ہوائی اڈوں میں قیادت کی مثال پیش  کرتے ہوئے پہلے ہوائِی اڈے کی حیثیت اختیار کرلی ہے۔

 

 

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے