English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹرکش ائیر لائنز یومیہ 1221 پروازوں کے ساتھ یورپ میں دوسرے نمبر پر

القمر

ٹرکش ائیر لائنز THY یومیہ 1221 پروازوں کے ساتھ یورپ میں سب سے زیادہ پروازیں کرنے والی دوسری بڑی فضائی کمپنی قرار پائی ہے۔

یورپ ائیر ٹریول سکیورٹی کمیٹی ‘ یورو کنٹرول’ کے 13 تا 19 ستمبر کی فضائی ٹریفک ڈیٹا کے مطابق یورپ میں ایک لاکھ 69 ہزار 471 پروازیں کی گئیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے جاری پابندیوں کے ایک بڑے حصے کے خاتمے کے بعد آئیرلینڈ کی ریان ائیر یومیہ 2 ہزار 345 پروازوں کے ساتھ یورپ میں سب سے زیادہ پروازیں کرنے والی پہلی فضائی کمپنی قرار پائی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق یومیہ 1221 پروازوں کے ساتھ ترکی کی فضائی کمپنی THY دوسرے اور یومیہ 1071 پروازوں کے ساتھ ایزی جیٹ تیسرے نمبر پر رہی ہے۔

پیگاسوس ائیر لائن یومیہ 476 پروازوں کے ساتھ 9 نمبر پر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے