English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکہ میں پناہ حاصل کرنے والوں کی تعداد 1 لاکھ 25 ہزار ہوگی:واشنگٹن انتظامیہ

القمر

واشنگٹن حکومت پناہ کے متلاشی افراد کو ملک میں پناہ فراہم کرنے کی تعداد میں نمایاں اضافہ کرنا چاہتی ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق، آئندہ مالی سال میں جس کا آغاز اکتوبر سے ہوگا، ایک لاکھ پچیس ہزار پناہ گزینوں کے حق میں مثبت فیصلے کی امید کی جاسکتی ہے جو کہ  پہلے کے مقابلے میں دوگنا بنتی ہے۔

 یاد رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی انتخابی مہم کے دوران پناہ کے متلاشی زیادہ افراد کو ملک میں پناہ فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس تعداد کو 15 ہزار تک محدود کردیا تھا۔

وزارت خارجہ نے مزید بتایا کہ دنیا بھر میں انسانی بحرانوں میں اضافے کی وجہ سے بھی زیادہ سے زیادہ افراد کو پناہ فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے