English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لبنان:نجیب میکاتی کی حکومت نے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا

القمر

لبنان کی پارلیمان نے10 ستمبر کو وزیراعظم نجیب میکاتی کی سربراہی میں قائم کردہ نئی حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

پارلیمانی اسپیکر نبیح بری  کی صدارت میں کئی گھنٹوں تک جاری بحث و مباحثے کے بعد 85 ارکانِ پارلیمان نے حکومتی کابینہ کی حمایت میں جبکہ صرف 15 نے اس کی مخالفت میں ووٹ دیا۔

وزیراعظم میکاتی نے اپنے خطاب میں ملک میں جاری معاشی بحران سے جلد از جلد نمٹنے کا وعدہ کیا ہے۔

 لبنان کو اس وقت پٹرول اور ادویات کی قلت، بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر اقتصادی مسائل کا سامنا ہے جبکہ ملک کی تقریباﹰ تین چوتھائی آبادی غربت میں زندگی بسر کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے