English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی: نیو یارک میں صدر ایردوان کی دو طرفہ ملاقاتیں و مذاکرات

القمر

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان اقوام متحدہ کے 76 ویں جنرل کمیٹی اجلاس میں شرکت کے لئے امریکہ کے دورے پر ہیں اور نیو یارک میں دو طرفہ ملاقاتوں میں مصروف ہیں۔

اپنی مصروفیات کے سلسلے میں انہوں نے 75 ویں جنرل کمیٹی کے سربراہ وولکان بوز کِر اور برطانیہ کے وزیر اعظم بوریس جانسن کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔

دونوں ملاقاتیں بند کمرے میں اور کل نیویارک میں افتتاح کے بعد خدمت کے لئے کھولے گئے ٹرکش ہوم  میں طے پائیں۔

صدر ایردوان نے ٹرکش ہوم میں نیو یارک ٹائمز کی ٹیم کے ساتھ بھی ملاقات کی۔

ملاقات میں ترکی صدارتی دفتر محکمہ مواصلات کے سربراہ فخر الدین آلتن ، صدارتی ترجمان ابراہیم قالن اور اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کی انتظامیہ کمیٹی کے سربراہ اور ڈائریکٹر جنرل سردار کھارا گیوز نے بھی شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے