اقوام ِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے نیویارک کا دورہ کرنے والے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو اور ان کے امریکی ہم منصب انتھونی بلنکن نے افغانستان کے معاملے میں قریبی طور پر کام کرنے کے عمل کو جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔
بلنکن سے متعدد بار ٹیلی فون پر بات چیت کرنے کی توضیح کرنے والے چاوش اولو نے بتایا کہ ’’میں افغانستان اور متعدد شعبہ جات میں باہمی تعاون کے قیام پر دلی مشکور ہوں۔ ہمیں افغانستان کے معاملے میں مل کر کام کرنے پر عمل پیرا رہنا ہو گا اور دیگر معاملات میں بھی یہ تعاون جاری رہے گا۔
میولود چاوش اولو اور بلنکن نے اس ملاقات سے پیشتر ایک بیان جاری کیا ۔
بلنکن نے کہا کہ چاوش اولو سے 9 ماہ میں متعدد بار ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے، ہم ترکی کے ایک مضبوط اتحادی ہونے پر اس کے مشکور و ممنون ہیں اور آئندہ بھی ہمارا باہمی تعاون جاری رہے گا۔
