شام کے علاقے آپریشن چشمہ امن میں PKK/YPG کے 11 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔
ترکی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دلیر کمانڈوز نے، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کی طرف سے چشمہ امن علاقے کے امن و امان میں خلل ڈالنے اور دہشت گردی کی کوشش کا، سدباب کر دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کامیاب آپریشن کر کے PKK/YPG کے 11 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔
وزارت دفاع نے مزید کہا ہے کہ "ہم دہشت گردوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے”۔
