English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صومالیہ، موغادیشو میں کار بم حملے میں کم ازکم 7 افراد ہلاک

القمر

صومالی دارالحکومت موغا دیشو میں  کار بم حملے میں 7 افراد لقمہ اجل بن گئے ۔

مقامی میڈیا   میں شائع خبروں کے مطابق  موغا دیشو کے جیل غاب علاقے میں ہونے والے اس حملے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

عسکری ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق موغادیشو میں ترک سفارت خانے اور صومالیہ ترک ٹاسک فورس کمانڈ سےکافی دور کے  ایک مقام پر ہونے والے اس حملے میں کسی ترک  شہری کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

اگرچہ ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تو بات سب کے علم میں ہے کہ ملک میں دہشت گرد تنظیم الشباب اکثر سیکورٹی فورسز اور شہری بستیوں کو نشانہ بناتے ہوئے حملے کرتی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے