علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم وائے پی جی /pkk کے شامی ضلع خاصیکی سے منسلک قامشلی تحصیل میں تنظیم کی کاروائیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرنے والے مظاہرین پر پتھروں اور ڈنڈوں سے حملے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔
مقامی ذرائعوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق تنظیم کے قبضے میں ہونے والے اس ضلع میں یکجا ہونے والے ایک گروہ نے قامشلی میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے جلسہ کیا۔
تیل اور روٹی کے بلند نرخوں، دہشت گرد تنظیم کی جانب سے علاقائی وسائل پر قبضے اور مختلف عمل درآمد کے بر خلاف مظاہرے کرنے والے مظاہرین نے تنظیم کی تحویل میں ہونے والے افراد کی رہائی کی اپیل کی۔
دہشت گردوں نے مظاہرین پر پتھروں اور ڈنڈوں سے حملہ کرتے ہوئے 5 افراد کو زخمی کر ڈالا ۔
واضح رہے کہ دیرزور اور خاصیکی اضلاع میں دہشت گرد تنظیم کے زیر قبضہ علاقے پیٹرول اور قدرتی گیس کے ذخائر کے اعتبار سے شام کے کثیر سرمائے کے حامل مقامات ہیں۔
