شمال مشرقی ایران کے صوبہ گلستان میں جنگلاتی آگ لگنے سے دو سو ہیکٹر کا علاقہ جل گیا ہے۔
صوبائی افسر برائے قدرتی وسائل عبدالرحیم لطفی نے بتایا ہے کہ صوبے میں دو روز سے لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
لطفی نے بتایا کہ اس جنگلاتی آگ میں دو سو ہیکٹر کا رقبہ جل چکا ہے۔
