جاپان کے سب سے بڑے سومو چیمپیئن ہاکوہو شو نے پہلوانی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔
کیودو خبر ایجنسی کے مطابق، ملک کے سب سے بہترین اور کامیاب پہلوان ہاکوہو نے گٹھنے کی تکلیف کے باعث سومو کشتی کو خیر باد کہا ہے ۔
36 سالہ ہاکوہو 45 بار سومو چیمپیئن رہ چکے ہیں جن کا قد 1٫92 میٹر اور وزن 155 کلو گرام ہے ۔
گزشتہ سال وہ کورونا کا شکار بھی رہ چکے تھے۔
