فرانس کے صدر امانویل ماکروں کو تجارتی مرکز کا جائزہ لینے کے دوران شہری نے انڈہ مار دیا۔
سوشل میڈیا پرموجود اس واقعے کے بعد پولیس نے انڈہ مارنے والے شہری کو گرفتار کرلیا ہے۔
یہ واقعہ آج جنوبی فرانس کے شہر لیون میں پیش آیا۔
فرانسیسی صدر کو انڈہ پڑنے کی ویڈیو ایک شہری نے ٹوئٹر پر شیئر کی ہے انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ لیون کا سفر کرتے ہوئے ماکروں کو انڈہ پڑ گیا۔
صدر کے سیکورٹی اہلکاروں نے انڈہ پھینکنے والے شخص کو فوری حراست میں لے لیا ہے۔
فرانسیسی صدرنے سیکورٹی اہلکاروں کو ہدایت کی کہ اگر اس کے پاس مجھے بتانے کے لئے کچھ ہے تو اسے لے آؤ؟ اگر نہیں تو میں بعد میں اس سے ملنے جاؤں گا. جاؤ اسے لے آؤ.
یاد رہے کہ چند ماہ قبل فرانسیسی صدر کو شہری نے تھپڑ رسید کیا تھا۔
