انگلینڈ کی لیبر پارٹی نے اسرائیل پر پابندیوں کے اطلاق کی حامی قرارداد منظور کر لی ہے۔
انگلینڈ میں مرکزی حزب اختلاف لیبر پارٹی کی منظور کردہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل فلسطینی عوام پر نسلی امتیازیت کی حامل انتظامیہ کااطلاق کر رہا ہے۔
قرارداد میں اسرائیل پر پابندیوں کی حمایت کی اور انگلینڈ کی اسرائیل کے ساتھ اسلحے کی تجارت بند کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
قرارداد میں اسرائیل کے فلسطینیوں پر حملوں کی مذمت کی گئی ، دریائے اردن کے مغربی کنارے پر قبضے کے اور غزہ کے گرد محاصرے کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں مقبوضہ فلسطین پر غیر قانونی تجارت کے خاتمے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔
قرارداد لیبر پارٹی کو پابند کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔
