English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کووِڈ۔19 کی جڑ بنیاد کی دوبارہ تحقیق کی جائے گی

القمر

عالمی ادارہ صحت کورونا کی جڑ بنیاد کو پتہ چلانے کے لئے دوبارہ سے تحقیقی کام شروع کروائے گا۔

عالمی ادارہ صحت کورونا کی جڑ  بنیاد کو پتہ چلانے کے لئے دوبارہ سے تحقیقی کام شروع کروائے گی۔

امریکی روزنامے وال اسٹریٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے حکام نے کہا ہے کہ سائنسی اتحاد گروپ قائم کر دیا گیا ہے اور ان کا پہلا فریضہ اس بات کی تحقیق کرنا ہے کہ آیا کووِڈ۔19 چین کے شہر ووہان سے پھوٹا ہے یا نہیں۔

خبر کے مطابق یہ تحقیقی ٹیم لیبارٹری سکیورٹی ماہرین، بائیو سکیورٹی ماہرین اور جنیاتی  و حیواناتی امراض کےماہرین سمیت کُل 20 ماہرین پر مشتمل ہو گی۔

عالمی ادارہ صحت سے ایک شخصیت نے کہا ہے کہ نئی ٹیم کی پہلی ترجیح اس ملک کے ڈیٹا تک رسائی ہے کہ جہاں سے کووِڈ۔19 کی اوّلین رپورٹیں موصول ہوئی ہیں۔ 

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت اور چین کی مشترکہ تحقیق رپورٹ میں دعوی کیا گیا تھا کہ وائرس چمگادڑوں سے انسان کو کسی اور حیوان کی وساطت سے منتقل ہوا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہکووِڈ۔19 کے لیبارٹری سے پھیلنے کا احتمال نہایت ضعیف ہے۔

تاہم عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر تھیڈروس ایڈہینم گبرائسس نے کہا تھا کہ یہ یہ رپورٹ ضروری جامعیت کی حامل نہیں ہے اور یہ کہ مزید ٹھوس نتائج تک رسائی کے لئے مزید ڈیٹا اور کوشش کی ضرورت ہو گی۔

لیکن چین نے کووِڈ۔19 کی نئی تحقیق کے لئے عالمی ادارہ صحت کی اپیل کو مسترد کر دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے