ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی کوریا کی طرف سے ہائپر سونک میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا  نے "ہائپر سونک میزائل” کا تجربہ کیا ہے۔

شمالی کوریا مرکزی خبر رساں ایجنسی KCNA کے مطابق کل "Hwasong-8 ” میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔

"Hwasong-8 "کے ساتھ شمالی کوریا نے پہلی دفعہ میزائل میں زیادہ تیز اور موئثر حرکت کی صلاحیت کو یقینی بنانے والے فیول سیل  کو بھی استعمال کےلئے تیار حالت دے دی ہے۔

شمالی کوریا کے تجزیہ نگار آنکیٹ پانڈا نے کہا ہے کہ میزائل فیول سیل کا استعمال دفاعی سسٹم کے حوالے سے ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

ملک کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ نیا میزائل شمالی کوریا کے اسٹریٹجک اسلحے میں اہم اضافہ اور ملک کے اہم ترین 5 نئے اسلحہ سسٹموں میں سے ایک ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا  نےحالیہ ایک ماہ میں یہ تیسرا میزائل تجربہ کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں