English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہراسگی کا معاملہ رپورٹ کرنے کی سزا، طالبعلم کو کراچی کی مشہور جامعہ آئی بی اے سے نکال دیا گیا

القمر

انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کی انتظامیہ نے دوغلے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک فی میل سٹاف کو ہراساں کرنے کا معاملہ اٹھانے والے طالبعلم کو ہی یونیورسٹی سے نکال دیا ہے۔

محمد جبرائیل نامی یہ طالبعلم انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریشن میں بی ایس اکنامکس کا سٹوڈنٹ تھا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن میں اس کیخلاف چارج شیٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس کا یہ اقدام سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور براڈ کاسٹ میڈیا پر ادارے کو بدنام کرنے کا باعث بنا۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ محمد جبرائیل نامی طالبعلم نے اس معاملے پر یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبہ کو ادارے کیخلاف احتجاج کیلئے اکسایا اور سیکیورٹی کو خطرے میں ڈالنے کا باعث بنا۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا کہ طالبعلم پر جو بھی الزامات لگے وہ اس میں قصوروار پائے گئے ہیں، اس لئے ڈسپلنری کمیٹی نے سخت ایکشن لیتے ہوئے اسے فوری طور پر ادارے اور ہاسٹل سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے