ترکی کے ٹیکسٹائل فیسٹویل "آئی آف دی ورلڈ” نے نیویارک ، امریکہ میں اپنے دروازے کھول دیے ہیں ۔
فیسٹویل جس کا مقصد یو ایس اے کے معروف ریڈی میڈ کپڑوں کے مینوفیکچررز ، ڈیزائنرز اور ٹیکسٹائل ڈسٹری بیوٹرز کو ایک چھت کے نیچے جمع کرنا ہے ، استنبول ٹیکسٹائل اینڈ را میٹریل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (İTHİB) کی جانب سے ترکی کی 28 ٹیکسٹائل کمپنیوں کی شرکت کے ساتھ منعقد کیا گیا ہے۔
آئی ٹی ایچ آئی بی بورڈ آف کے چیئرمین احمد آق سوز نے کہا ہے کہ انہوں نے "I of the World” ٹیکسٹائل فیسٹویل کا اہتمام کیا ، جو پہلی بار جنوری 2020 میں نیویارک میں منعقد کیا گیا تھا اور اس کا مقصد ہر 6 ماہ بعد اس فیسٹویل کو دہرایا جانا ہے۔ انہوں نے کہا نئی قسم کے کورونا وائرس (کوویڈ 19) کے بعد ترک ٹیکسٹائل انڈسٹری نے ایک بار پھر اپنی برآمدات میں بے حد اضاہ کرلیا ہے۔
آقسوز نے کہا کہ کوویڈ 19 کےدور ان دراصل ترکی کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو فائدہ پپہنچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ہمارے مارکیٹ شیئر میں اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ ہم امریکہ میں 9 ویں سب سے بڑے سپلائر تھے اور اب 8 ویں نمبر پر آگئے ہیں ۔ جنوری سے جولائی کے عرصے میں ، امریکہ کی ٹیکسٹائل درآمدات میں 18 فیصد کمی آئی۔ اس عرصے میں ، چین سے درآمدات میں 46 فیصد کمی واقع ہوئی ، "انہوں نے کہا کہ امریکہ کو برآمدات میں 57 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
"آئی آف دی ورلڈ” فیسٹویل کل اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے۔
