وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ زرعی شعبے کی جدت اور کسانوں کی خوشحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔زرعی شعبے کی بہتری کے حوالے سے اسلام آباد میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلی مرتبہ زرعی شعبے میں اصلاحات لانے کیلئے ایک جامع حکمت عملی وضع کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بروقت فیصلہ سازی کیلئے ایگری ڈیش بورڈ کا قیام معاون ثابت ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ زرعی اصلاحاتی منصوبہ غذا ئی خود کفالت کے حصول کی جانب پہلا قدم ہوگا۔
