English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوکرائن: کورونا وائرس مریضوں کی یومیہ تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر گئی

القمر

یوکرائن میں کورونا وائرس کیسوں کی تعداد 11 ہزار 757 مریضوں کے ساتھ ماہِ اپریل سے لے کر اب تک کی بلند ترین یومیہ تعداد تک پہنچ گئی ہے۔

یوکرائن وزارت صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق حالیہ 24 گھنٹوں میں  کورونا وائرس کی وجہ سے 194 اموات واقع ہوئی ہیں۔ اسی دورانیے میں 93 ہزار 356 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئےجن میں سے 11 ہزار 757 کے نتائج مثبت نکلے ہیں۔

واضح رہے کہ یوکرائن میں ماہِ مئی میں کورونا کیسوں کی تعداد میں کمی ہونا شروع ہوئی  تھی لیکن ستمبر میں دوبارہ اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔

ملک میں 24 فروری کو ویکسین مہم کا آغاز ہوا اور حالیہ 24 گھنٹوں میں ایک لاکھ 26 ہزار 3 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔ اس طرح یوکرائن میں ویکسین لگوانے والوں کی تعداد 75 لاکھ 33 ہزار ہو گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے