English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی اور مصر کے تعلقات میں بحالی کی راہ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، مصری وزیر خارجہ

القمر

مصری وزیر ِ خارجہ سمیع شکری  کا کہنا ہے کہ ترکی اور ان کے ملک کے مابین تعلقات میں پیش رفت  ہوئی ہے۔

ایم بی سی مصری  ٹیلی ویژن چینل  سے انٹرویو میں شکری نے ترکی اور مصری  وزارت ہائے خارجہ  کے  حکام کے درمیان مذاکرات کے  دوسرے مرحلے کے بارے میں  بعض بیانات دیے۔

انہوں نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات  میں پیش  رفت ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مزید آگے بڑھنے کی امید ہونے والے  اقدامات  سامنے آئے ہیں،  ترکی اور مصر کے درمیان باہمی مشاورت  کے دوسرے مرحلے   میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی معاملات پر غور کرتے ہوئے  ان کا بغور جائزہ لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ دوسرے مرحلے کی بات چیت کے بعد 8 ستمبر کو بلوم برگ ٹیلی ویژن  کو انٹرویو میں  شکری نے  کہا تھا کہ ترکی کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے کسی حل کی تلاش میں ہونے کا اظہار کیا تھا۔

ترکی اور مصر کے مابین سفارتی تعلقات  سال 2013 سے ابتک چارج ڈی افیئرز کی سطح پر جاری ہیں۔

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے