English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نوبل طب ایوارڈ کے حقداروں کا اعلان کر دیا گیا

القمر

سال 2021 کے نوبل طب ایوارڈ، "حدّت اور لمس کے حساسوں” کی دریافت پر ڈیوڈ جولئیس اور آرڈیم پیٹا پوشن کو دیا گیا ہے۔

ہر سال ماہِ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں اعلان کئے جانے والے ایوارڈوں کے لئے سویڈش اکیڈمی، سویڈش شاہی سائنسی اکیڈمی اور کیرولینسکا انسٹیوٹ کی نوبل اسمبلی اور ناروے نوبل کمیٹی نے رائے شماری کی۔

رائے شماری میں ڈیوڈ جولئیس اور آرڈیم پیٹا پوشن کو "حدّت اور لمس کے حساسوں ” کی دریافت پر نوبل ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نفسیات یا پھر طب کے شعبے میں اس وقت تک 111 نوبل ایوارڈ 222 سائنس دانوں کو دئیے گئے ہیں۔

نوبل ایوارڈ جیتنے والوں کو ایوارڈ کے ساتھ 10 ملین سویڈش کراون یعنی تقریباً 11 لاکھ 45 ہزار امریکی ڈالر پر مشتمل انعام بھی دیا جائے گا۔

ایوارڈ کی تقریب ماہِ دسمبر میں ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے