ڈاکٹر مہمت اُچار کے تیار کردہ پروگرام "چشمہ شفاء” کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔
آج ہم آپ سے سر درد کے علاج کے لئے قدرتی جڑی بوٹیوں اور ان کے استعمال کے بارے میں بات کریں گے۔
سر درد کے مسئلے سے ہمارا ایک تواتر سے سامنا ہوتا ہے۔ یہ بیماری روز مرّہ انسانی زندگی کو متاثر کرتی ہے۔ سر درد کی مختلف اقسام ہیں اور یہ شروع ہونے کے بعد چند گھنٹے یا پھر چند دن تک جاری رہ سکتی ہے۔
سر درد کے دیسی علاج کےلئے ہماری تجاویز کچھ اس طرح ہیں:
1 ۔ لوینڈر نباتاتی تیل :
لوینڈر کو اسطوخودوس بھی کہتے ہیں۔ اس کے نباتاتی تیل کو سونگھنے ، ٹشو پیپر پر دو قطرے ٹپکا کر اسے سونگھنے، یا پھرڈیفیوزر پر دو قطرے ڈال کر کمرے میں تازہ ہوا کی سرکیولیشن کرنا سر درد میں مفید ثابت ہوتا ہے۔
2 ۔طبّی پودینے کا نباتاتی تیل:
طبّی پودینے کا نباتاتی تیل اپنے مِنٹ اثرات کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر اور ذہنی دباو کے نتیجے میں پیدا ہونے والے سردرد کو رفع کرنے کا ایک قدرتی علاج ہے۔
یہاں ہم یہ بتاتے جائیں کہ نباتاتی تیل سے ہماری مراد اڑنے والا تیل ہے جسے ‘ست’ بھی کہتے ہیں ۔ انگریزی میں اسے اسینشئیل آئل کہا جاتا ہے۔
3۔ سیاہ تُلسی کا نباتاتی تیل:
اسے ریحان یا نیاز بو بھی کہا جاتا ہے۔ یہ تیل پٹھوں کے تناو کو کم کرنے میں نہایت موئثر ہے۔ سر درد میں اور کمزور پٹھوں کو تقویت دینے میں سیاہ تُلسی کا نباتاتی تیل بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
4۔السی کے بیج
السی کے بیجوں میں وافر مقدار میں اومیگا 3 کی موجودگی سر کے درد کو کم کرنے میں مفید ثابت ہوتی ہے۔
5۔ترک قہوہ یا چائے
قہوے یا چائے کا استعمال بھی سر درد سے نجات دِلاتا ہے۔ قہوے میں موجود کیفین سردرد کو کم کرتی ہے۔ سر درد میں ایک کپ ترک چائے یا ترک قہوے کا استعمال فائدہ دیتا ہے لیکن اس کے بہت زیادہ استعمال سے پرہیز کرنا چاہئیے۔
6۔ آکیوپنکچر جگہ پر انگلیوں کی مدد سے دباو:
- انگوٹھے اور شہادت کے انگلی سر پر رکھ کر دوسرے ہاتھ سے ان کی درمیانی جگہ پر دباو ڈالنے سے بھی سر درد دُور کرنے میں مدد ملتی ہے۔
- پٹھوں کے درمیانی نقطے میں آکیو پنکچر دباو کے مقام کو دبانے سے ذہنی دباو اور تھکن کی وجہ سے پیدا ہونے والے سر درد میں کمی لائی جا سکتی ہے۔
- ناک اور آنکھ کے درمیانی حصے کو دونوں شہادت کی انگلیوں سے دبانے سے ذہنی دباو اور سردی لگنے سے شروع ہونے والے سر درد کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
7۔ گرم پانی سے غسل:
اگر سر کا درد فلو یا ورم جوفِ انفی جسے انگریزی میں سائنو ساٹس کہا جاتا ہے کی وجہ سے ہو توگرم پانی سے غسل ناک کے نتھنوں کی سوزش کم کر کے انہیں کھولنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
8۔ پیشانی یا پھر کنپٹیوں پر برف رکھنا:
پیشانی پر گیلا کپڑا رکھنے یا پھر پیشانی اور کنپٹیوں پر برف رکھنے سے بھی سر درد میں افاقہ ہو تا ہے۔ سر درد سے فوری نجات کے لئے پیشانی اور کنپٹیوں پر برف رکھنے کے دوران کمر پر کندھوں کے درمیان گرم کپڑے کا سینک سردرد سے فوری نجات دِلاتا ہے۔ درد سے مکمل نجات کے لئے اسے بار بار دہرایا جا سکتا ہے۔
9۔ پانی کا وافر استعمال
سر درد کی وجوہات میں سے ایک پیاس ہے۔ اس وجہ سے جیسے ہی سر کا درد شروع ہو پانی پینا شروع کر دینا چاہیے لیکن خیال رہے کہ پانی بہت ٹھنڈا نہ ہو۔
10۔ مساج
سرد درد میں سر کے عقبی حصے، گردن اور پٹھوں پر مساج سر درد میں کمی لاتا ہے۔
11۔ سانس کی ورزش
بعض اوقات صرف صحیح طریقے سے سانس لینا اور خارج کرنا ہی تکلیف سے نجات دِلا سکتا ہے۔ گہرے سانس لینا جسم کے تنے ہوئے پٹھوں کو نرم کرتا اور سردرد سے نجات دِلاتا ہے۔
12۔ اندھیری اور خاموش جگہ پر استراحت کرنا
ٹھنڈی، تاریک اور خاموش جگہ پر کم از کم 30 منٹ تک آرام کرنا اور اس دوران گہرے سانس لینے سے سر درد ختم ہو سکتا ہے۔
13۔ سیب کا سرکہ
ایک گلاس گرم پانی میں ایک میٹھے کا چمچ سیب کا سرکہ ملائیں اور آہستہ آہستہ اسے پی لیں۔
14۔ لیموں کا پانی
ایک گلاس گرم پانی میں آدھے لیموں کا رس ملا کر اسے پینے سے بھی شفا ملتی ہے۔
15۔ لونگ والی چائے
ابلتے پانی میں آدھا چمچ چائے کی پتی کو صرف ایک اُبال دیں اور اس میں 9 سے 10 عدد لونگ ڈال کر بغیر چینی کے پئیں۔
16۔ روزمیری چائے
مگیرن سے نجات کے لئے ایک گلاس ابلتے پانی میں ایک چھوٹا چمچ روز میری شامل کریں اور 9 سے 10 منٹ تک ہلکی آنچ پر دم دیں۔ دم کے بعد پانی نتھار لیں اور دن میں دو دفعہ کھانے کے بعد پئیں۔ 21 دن تک یہ چائے استعمال کریں۔
17۔ سبز چائے
سبز چائے کا استعمال بھی سر درد کو دُور کرنے میں نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔
18۔ لائم ٹی
ہسٹامین سردرد میں لائم چائے کے استعمال کی ایک تواتر سے تجویز پیش کی جاتی ہے۔
19۔ ڈیزی کے پھولوں کی چائے
ڈیزی کے پھولوں میں پٹھوں کو سکون دینے کی صلاحیت کی وجہ سے ان پھولوں کی چائے ہسٹامین سردرد میں افاقہ دیتی ہے۔
