وزیر اعظم عمران خان منگل 5 اکتوبر 2021 کو اپنی 69ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ ان کی تاریخ پیداش 5 اکتوبر 1952 ہے جس کے حساب سے آج وہ 69 برس کے ہو گے ہیں۔
اس حوالے سے یہ امر بھی دلچسپی سے خالی نہیں کہ سرکاری دستاویزات کے مطابق کی سال تک ان کی سالگرہ 25 نومبر ہی رہی لیکن بعد میں انہوں نے واضح کیا کہ ان کے سرکاری کاغذات میں پاکستان کرکٹ بورڈ جو اس زمانے میں بورڈ آف کرکٹ کنٹرول ان پاکستان کہلاتا تھا عمران خان کی تاریخ پیداش 25 نومبر 1952 لکھ دی تھی جو بعد میں بھی مقبول رہی۔
تاہم، ان کا اصل جنم دن آج ہی کا ہے۔ وزیر اعظم اب 69 کے ہو چکے ہیں اور یہ وزارتِ عظمیٰ میں ان کا چوتھا برس ہے۔
