ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی وی پارلیمنٹ کی فیڈ استعمال کرنیوالے نجی چینلز سے پیسے لینے کا فیصلہ

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ جو نجی چینل پی ٹی وی پارلیمنٹ کی فیڈ استعمال کر رہے ہیں وہ پیسے دیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ نجی چینلز پی ٹی وی پارلیمنٹ کی براڈ کاسٹ لے کر پیسے لے رہے ہیں لیکن ہمیں نہیں دے رہے، ہم پی ٹی وی پارلیمنٹ کو کمرشل وینچر کی طرف چلانا چاہتے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ جو نجی چینلز پی ٹی وی پارلیمنٹ سے ہماری تقاریر چلانا چاہتے ہیں، وہ ہمیں پیسے ادا کریں گے۔

فواد چودھری کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے چئیرمین کمیٹی سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ نجی چینلز کو اجازت ہی نہیں تو وہ کیسے آکر کوریج کریں؟ کمیٹی چئیرمین نے کہا کہ اب نوبت یہاں تک آگئی ہے کہ سینیٹرز اور ایم این ایز پیسے جمع کرکے پی ٹی وی کے کیمروں کی ادائیگی کرے۔

چئیرمین کمیٹی کے ریمارکس پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ نجی چینلز کو اجازت دینا میرا اختیار نہیں کیونکہ یا تو میں آپ سے پیسے لوں یا پھر پارلیمنٹ پیسے لے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فیک نیوز پر اتفاق رائے کی ضرورت ہے کیونکہ موجودہ دنیا میں فیک نیوز اور اصل خبر میں فرق دیکھنا ضروری ۔

اس موقع پر چیئرمین کمیٹی نے  کہا کہ کل رات بھی ایک فیک نیوز کا ایشو بنا اور کل رات کسی نے پی ٹی وی کا پوسٹر چھاپ دیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی وی کا پوسٹر سوشل میڈیا سے چلا اور پتا نہیں چل سکا کہ یہ فیک ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں